Loading
منگی ڈیم پولیس سٹیشن پر دہشتگرد انہ واقعہ کے تسلسل میں پاک فوج ، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا "آپریشن شعبان" جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے 26 خوارج کو 6 اور 7 جولائی کو پہلے ہی جہنم واصل کیا جا چکا ہے، آپریشن شعبان کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زمینی اور اور ہوائی ایکشنز کے ذریعے فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں جاری ہیں،
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کئے جا چکے ہیں، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 39 ہو گئی ہے۔
آپریشن شعبان کے علاوہ آج صبح خضدار زیدی کے علاقے میں دہشتگردوں کا پولیس سٹیشن پر حملہ بھی پسپا کردیا گیا، فوج اور ایف سی کے دستوں کی برق رفتار کارروائی کے ذریعے 8 دہشتگردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ملیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 5 سے 6 مزید دہشتگردوں کے ہیلی کاپٹر آپریشنز میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، 5 جولائی سے آپریشن شبعان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں *مجموعی طور پر 75 دہشتگرد* جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل