Friday, July 10, 2026
 

لالیاں میں کھیت سے 8 سالہ بچے کی لاش برآمد

 



پنجاب کے علاقے لالیاں میں 8 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، جن کو مبینہ طور پر جنگلی جانوروں نے نوچ کھایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لالیاں میں تھانہ محمد والا کی حدود سے 8 سالہ بچے کی لاش برآمد  ہوئی ہے اور مبینہ طور پر 8 سالہ بچے کو جنگلی جانوروں نے نوچ کھایا ہے، جس سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق بچے کے لواحقین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بچے کو نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ہے۔  لالیاں پولیس تھانہ محمد والا نے لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل