Loading
آزاد کشمیر حکومت نے وفاق سے اضافی سیکیورٹی فورسز طلب کرلیں، محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے وزارت داخلہ پاکستان کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جاری کردہ مراسلے میں آزاد کشمیر حکومت نے 4 ہزار اہلکاروں پر مشتمل فیڈرل کانسٹیبلری کی نفری طلب کی ہے، حکومت آزاد کشمیر نے پاکستان رینجرز کے 7 ونگز بھی تعینات کرنے کی درخواست کردی۔
مراسلے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوری نفری فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے، مراسلے کے مطابق کالعدم جے کے جے اے اے سی کی احتجاجی سرگرمیوں سے امن و امان متاثر ہونے کا مؤقف پیش کیا گیا ہے۔
مراسلے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فورسز کے 4 اہلکار شہید اور 174 زخمی ہوئے، مراسلے میں راولاکوٹ میں دھرنے اور دیگر اضلاع میں احتجاجی سرگرمیوں کا بھی ذکر ہے۔
حکومت آزاد کشمیر نے اضافی نفری کو اسلحہ اور انسدادِ ہنگامہ آرائی کے آلات سے لیس کرنے کی بھی درخواست کی۔ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے صورتحال کے پیش نظر فوری تعیناتی کو ناگزیر قرار دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل