Loading
خیبر پختونخوا کے واحد امراض گردہ کے اسپتال انسیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں مریض بچے کو 4 سال بعد کی تاریخ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخے میں مریض بچے کو 13 نومبر 2030 کی تاریخ دی گئی ہے۔
کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے یاسر نامی بچے کو گردے کے مرض میں اسپتال لایا گیا تھا، مریض بچے کو تشخیص کے بعد پھر اگلی تاریخ 4 سال کے بعد دے دی گئی۔
اسپتال ذرائع کےمطابق اسپتال کے چلڈرن یورولوجی وارڈ میں صرف ایک ممبر فیکلٹی موجود ہے، عملے کی کمی کے باعث آپریشن کے لیے طویل تاریخ دی جا رہی ہیں۔
مریض بچے کے والدین نے حکومت سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بعض بچوں کے آپریشن میں اس بات کا انتظار کیا جاتا ہے کہ اس کی گروتھ ہو تو آپریٹ کیا جائے، اسپتال میں معمول کے مطابق آپریشنز کیے جاتے ہیں تاہم پیچیدہ سرجریز میں بعض معاملات کے باعث تھوڑا مریض کے لیے انتظار ضروری ہوتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل