Loading
جیل حکام نے عدالت میں سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کی جانب سے جیل میں سہولیات نہ دیے جانے کے خلاف درخواست پر ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں تفصیلات بتائیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمہ کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کیے جاتے؟ ۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کو کپڑے فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ملزمہ کو قابل اعتراض کپڑے پہنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ویمن جیل آفسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نارمل کپڑے منگوا کر پہن سکتی ہے ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ملزمہ کا سول اسپتال سے علاج چل رہا ہے۔ سول اسپتال کے ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔
بد ازاں عدالت نے ویمن جیل حکام کا مؤقف سننے پر انمول عرف پنکی کی درخواست نمٹا دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل