Saturday, July 11, 2026
 

پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارت کے معاہدے پر مذاکرات

 



پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارت کے معاہدے پر مذاکرات 9 اور 10 جولائی کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوئے۔ مذاکرات میں شریک ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے جن کے دوران دونوں فریقوں نے اختلافی امور کو حل کرنے اور مشترکہ نکات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے پیش رفت کی تاکہ معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جاسکے۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے سیکرٹری تجارت جواد پال نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے حوالے سے نمایاں پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل