Loading
فیفا ورلڈکپ میں اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مصر کی قومی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر ہزاروں مداحوں نے والہانہ استقبال کیا۔
قومی پرچم لہراتے، ترانے گاتے اور تعریفی بینرز اٹھائے شائقین شمالی ساحلی شہر العلمین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹیم کے استقبال کے لیے جمع ہوئے۔
ورلڈکپ میں مصر نے پہلی مرتبہ میچ جیتنے کے ساتھ آخری 16 ٹیموں تک رسائی حاصل کی جسے ملکی فٹبال کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
مداحوں نے کپتان محمد صلاح کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جن پر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ کے پیغامات درج تھے۔
ٹیم نے اوپن ٹاپ بس میں نیو العلمین کی سڑکوں پر پریڈ بھی کی جہاں شہریوں نے بھرپور انداز میں کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا۔
Despite collapsing against Argentina, Egypt got a massive welcome as they return home ???????????? pic.twitter.com/Q76OV9B1Kl
— POOJA!!! (@PoojaMedia) July 10, 2026
صدر عبدالفتاح السیسی قومی ٹیم اور اس کے کوچنگ اسٹاف سے ملاقات بھی کریں گے۔
اگرچہ مصر کو پری کوارٹر فائنل میں لیونل میسی کی ارجنٹائن کے ہاتھوں 2-3 سے شکست ہوئی تاہم ٹیم نے شاندار کھیل کے باعث قوم کا دل جیت لیا۔
اس دوران مصری فٹبال فیڈریشن نے ہیڈ کوچ حسام حسن اور ان کے جڑواں بھائی ابراہیم حسن کے معاہدوں میں بھی توسیع کر دی جن کی قیادت میں ٹیم نے حالیہ برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل