Saturday, July 11, 2026
 

پاکستان اور جنوبی افریقا ویمن انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا

 



پاکستان اور جنوبی افریقا ویمن انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی  سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا،ہفتہ کی شب دونوں ٹیموں نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں  نائٹ پریکٹس میں شرکت کی، کھلاڑیوں نے جسمانی ورزشوں کے بعد فٹبال کھیلی۔ کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی فیلڈنگ،بولنگ اور بیٹنگ  کی مشقیں کی گئیں ،ویمن کرکٹرز سمندری ہواؤں کے ساتھ خوشگوار موسم سے بھی لطف اندوز ہوتی رہیں،دونوں ٹیمیں اتوار کو دوسرے روز بھی بھرپور مشقیں کریں گی، پیر کو تیسرے دن پریکٹس سیشن سے قبل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔ پاکستان کی کپتان فضا فیاض اور مہمان ٹیم کی کپتان نیکی وین سورس  میڈیا سے بھی بات چیت کریں گی، 5 میچز پر مشتمل سیریز 14 سے 24 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کاپہلا نائٹ ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا،دوسرا میچ 17، تیسرا 19، چوتھا 22  اور پانچواں و آخری میچ 24 جولائی کو طے ہے،سیریز کا مقصد آئندہ اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل