Loading
حکومت نے مسافر بردار ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد کرایوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کوذرائع نے بتایا کہ حکومت نے کمرشل پروازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد طیاروں کی ایندھن کی نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ عالمی منڈی میں اچانک تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کردیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 297 روپے 53 پیسے سے بڑھ کر 310 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 13 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد 309 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر323 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل