Loading
لاہور میں پولیس اہلکار کو منشیات برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ گلبرگ میں پولیس نے منشیات برآمدگی پر پولیس اہلکار کو حراست میں لیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر اُسے معطل کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل علیم عباس کے نام سے ہوئی جس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بدعنوانی میں ملوث کانسٹیبل چند ماہ قبل معطل اور پولیس لائنز میں کلوز ہوا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاترنہیں اور قانون سب کیلئے برابرہے، محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے افسران واہلکار کسی رعایت کے مستحق ہیں۔
فیصل کامران نے کہا کہ کرپٹ، بدعنوان،اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل