Loading
فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا ہے کہ مستقبل میں فیفا ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے تاکہ دنیا کے مزید ممالک کو اس عالمی ایونٹ میں شرکت کا موقع مل سکے۔
غیرملکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فیفا صدر جیانی انفانٹینو نے بتایا کہ 64 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کی تجویز فیفا کی متعلقہ کمیٹیوں میں زیر غور آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ صرف یورپ اور جنوبی امریکا کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے، اس لیے ہر ملک کو اس ایونٹ میں شرکت کا خواب دیکھنے اور اسے پورا کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔
فیفا صدر کے مطابق دنیا بھر میں فٹبال کا معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے، تاہم اگر چھوٹے ممالک کو ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں کھیلنے کا موقع نہ ملے تو ان کی ترقی کی رفتار بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
جیانی انفانٹینو نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ 48 ٹیموں کی شمولیت کو سو فیصد کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام براعظموں کی ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور زیادہ ممالک کی شرکت سے عالمی سطح پر فٹبال کے فروغ میں بھی نمایاں مدد ملی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل