Loading
پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان حملوں کے تبادلے کے نتیجے میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور فوری طور پر کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ فریقین اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان حالیہ واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جو خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہےاور تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل