Loading
کراچی پولیس چیف آزاد خان نے گڈاپ سٹی میں ہندو تاجر کے گھر میں رواں سال کی سب سے بڑی ہاؤس رابری کی تفتیش کے لیے ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر جو کہ بطور قائم مقام ڈی آئی جی ایسٹ زون کا بھی چارج رکھتے ہیں ان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیدی۔
خصوصی ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سمیع اللہ سومرو ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ اور ایس پی انویسٹی گیشن ملیر بشیر احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب نصف درجن سے زائد ڈاکوؤں نے ہندو تاجر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، چاندی ، نقدی ، موبائل فونز اور انعامی بانڈز سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔
گڈاپ سٹی پولیس نے مدعی مقدمہ دھرموں مل ولد ریوا مل کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 473 سال 2026 بجرم دفعات 395 اور 397 کے تحت درج کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل