Monday, July 13, 2026
 

کراچی، بوہرہ پیر میں فلیٹ سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش برآمد

 



شہر قائد میں اولڈ سٹی ایریا کے علاقے بوہرہ پیر شجاع الدین منزل کی دوسری منزل کے فلیٹ سے ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی۔ جس کی اطلاع ملتے ہی عیدگاہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جس نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کیے بعدازاں پولیس لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی۔ ہیڈ محرر تھانہ عیدگاہ امجد بٹ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 34 سالہ مصطفی کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نشے کا عادی اور نفسیاتی مسائل کا شکار تھا جس نے خود کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر خود کشی کی۔  متوفی غیر شادی شدہ تھا جس وقت واقعہ پیش آیا متوفی کے والد گھر سے باہر تھے جبکہ والدہ نماز پڑھ رہی تھیں اس دوران اس نے خود کا گلا کاٹ لیا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل