Loading
لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی رہائش گاہ، جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کے خاندان کے ساتھ کئی برس تک مقیم رہے، اسے فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 'اورملی لاج' نامی اس تاریخی اور پرتعیش جائیداد کی قیمت 2 کروڑ 50 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (25 ملین پاؤنڈ) مقرر کی گئی ہے۔
یہ 10 بیڈ رومز پر مشتمل شاندار رہائش گاہ جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ہیم کامن کے قریب واقع ہے، جبکہ مشہور رچمنڈ پارک بھی اس کے قریب موجود ہے۔
پراپرٹی کی تفصیلات کے مطابق جارجین دورِ حکومت کے ابتدائی زمانے میں تعمیر ہونے والا یہ گھر تقریباً 15,814 مربع فٹ رقبے پر محیط ہے۔ اس میں 10 بیڈ رومز، 7 باتھ رومز، وسیع و عریض باغات اور ایک علیحدہ کاٹیج بھی شامل ہے۔
یہ گھر اس حوالے سے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ عمران خان نے اپنی شادی کے دوران اور بعد ازاں طلاق کے بعد بھی کئی برس اسی رہائش گاہ میں قیام کیا۔ اس دوران وہ اپنی سابقہ ساس لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے ساتھ بھی یہاں رہے۔
جائیداد کے فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد یہ ایک مرتبہ پھر عالمی میڈیا اور پاکستانی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، کیونکہ یہ گھر عمران خان کی ذاتی اور سیاسی زندگی سے جڑی اہم یادگاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل