Sunday, July 12, 2026
 

اسلام آباد میں سب انسپکٹر پر رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات

 



اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے ایک سب انسپکٹر کے خلاف رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا معاملہ سامنے آ گیا، جبکہ شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس افسران اپنے مبینہ کرپٹ اہلکار کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق اس نے ایک ماہ قبل سب انسپکٹر کے خلاف ایس ایس پی آپریشنز کے دفتر میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی جس میں رشوت لینے اور دھمکیاں دینے کے الزامات لگائے گئے۔ شہری کا کہنا ہے کہ مذکورہ درخواست ایس پی صدر کو ارسال کی گئی، تاہم پولیس ترجمان کے مطابق متعلقہ افسر اس وقت کشمیر ڈیوٹی پر موجود ہیں، جس کے باعث کارروائی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس اہلکار نے عیدی نہ دینے پر اس کے ملازم کو دکان سے گرفتار کیا، جبکہ دکان سے دو گیس سلنڈر اور دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گیا۔ مزید الزام لگایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر نے اگلے روز 45 ہزار روپے لے کر ملازم کو رہا کیا، تاہم اب تک گیس سلنڈر اور دیگر اشیاء واپس نہیں کی گئیں۔ درخواست گزار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسے درخواست واپس لینے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل