Sunday, July 12, 2026
 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی دارالامرا کے رکن لارڈ عامر کی ملاقات

 



نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار سے لارڈ عامر سرفراز نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور برطانیہ کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ لارڈ عامر سرفراز نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں نائب وزیرِ اعظم کے مسلسل اور فعال کردار کو سراہا۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش اہم مسائل اور دونوں ممالک کے لیے ان کی خدمات سے بھی آگاہ کیا۔ نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی، بالخصوص لارڈ عامر سرفراز جیسے ممتاز پارلیمنٹیرینز، دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستانی کمیونٹی عوامی روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل