Sunday, July 12, 2026
 

فشری کالا پانی کے قریب سمندر میں ڈوب کر 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

 



فشری کالا پانی کے قریب سمندر میں ڈوب کر 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس کے مطابق ڈاکس کے علاقے فشری کالا پانی کے قریب سمندر میں ڈوب کر 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ایدھی کے رضاکار غوطہ خوروں نے سمندر سے نکال لی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت 14 سالہ یاسر ولد نور محمد کے نام سے کی گئی، متوفی بچہ مچھر کالونی بنگالی پاڑہ کا رہائشی تھا۔ ورثا نے کسی بھی قسم کی پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد جاں بحق بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل