Sunday, July 12, 2026
 

جاپان سے دبئی جانے والے جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

 



جاپان کے شہر اوساکا سے دبئی جانے والے امارات ایئرلائن کے کارگو طیارے نےکراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اوساکا سے دبئی جانے والے امارات ائیرلائن ای کے 9801 کے انجن میں اینڈگیشن موصول ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر پارک کرکے تیکنیکی طو پر چیک کیا جا رہا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ طیارے کو جانچ پڑتال اور مرمت کے بعد دبئی روانہ کر دیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل