Sunday, July 12, 2026
 

غیر قانونی طریقے سے یورپی ممالک جانے کی کوشش میں کشتیوں کے حادثات میں335پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

 



غیر قانونی طریقے سے یورپی ممالک جانے کی کوشش میں کشتیوں کے حادثات میں 335 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے، ایکسپریس نیوز نے گزشتہ 4 برس کے دوران مختلف کشتی حادثات کی تفصیلات حاصل کر لیں۔ ایف آئی اے دستاویزات کے مطابق جون 2023 سے اب تک 7 مہلک کشتی حادثات رپورٹ ہوئے۔ جون 2023 میں یونان جاتے ہوئے کشتی حادثے میں 226 پاکستانی سوار تھے، جن میں 207 جاں بحق جبکہ 19 زندہ بچ گئے۔ دسمبر 2024 میں یونان جاتے ہوئے ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 69 پاکستانی سوار تھے۔ اس حادثے میں 25 پاکستانی جاں بحق جبکہ 44 کو زندہ بچا لیا گیا۔ جنوری 2025 میں مراکش کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے میں 70 پاکستانی سوار تھے، فروری 2025 میں لیبیا میں کشتی حادثے میں 40 پاکستانیوں کی شناخت ہوئی، جن میں 23 جاں بحق جبکہ 13 زندہ بچ گئے۔ ایف آئی اے دستاویزات کے مطابق 2025 اور 2026 کے دوران لیبیا سے ڈنکی لگاتے ہوئے کشتی ڈوبنے کے 4 بڑے حادثات رپورٹ ہوئے۔ فروری، اپریل اور اکتوبر 2025، جبکہ اپریل 2026 میں پیش آنے والے ان حادثات میں 102 پاکستانی متاثر ہوئے، جن میں 71 جاں بحق جبکہ 30 زندہ بچ گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل