Loading
وزیراعظم کی بحری ٹاسک فورس نے پاکستانی بندرگاہوں میں اہم آپریشنل کامیابیاں حاصل کر لیں ہیں،ٹاسک فورس کی بدولت بندرگاہوں میں جگہ کے انتظام، کارگو کلیئرنس اور انفراسٹرکچر کے دیرینہ مسائل کا حل نکالا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی شرکت سے اہم اصلاحات کا نفاذ مکمل کر لیا گیا ۔ کنٹینرز کی تہہ بندی اب منظم انداز میں، کسٹمز معائنہ آسان اور بندرگاہوں کو ماسٹر پلان کے مطابق ازسر نو ترتیب دیا کیا گیا ہے، دستیاب جگہ کا بہترین استعمال کرتے ہوئےطویل عرصے سے پھنسے ہوئے کنٹینرز کی کلیئرنس کی جارہی ہے۔ مستقبل میں ان مسائل کے روک تھام کے لیے کنٹینرز کی آمد سے قبل پیشگی جی ڈی فائلنگ کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
کسٹمز رول 554 پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ 24 گھنٹے فعال الگ معائنہ مراکز قائم کئےگئے ہیں۔ جدید آلات اور مطلوبہ افرادی قوت سے کارگو کی ڈی سٹفنگ اور ری سٹفنگ(شپنگ کنٹینر میں ان لوڈ اور لوڈ کرنے ) کا عمل تیز کیاگیا ہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔عدالت کے احکامات پر عملدرآمد تیز کیا گیا ہے اور قانونی اور انتظامی سطح پر کام جاری ہے، ٹاسک فورس کی نگرانی سے کارگو نقل و حرکت میں تیزی، بندرگاہوں پر رش میں خاطرخواہ کمی بندرگاہوں کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ماہرین کی جانب سے قراردیاگیا ہےکہ مضبوط بحری معیشت کے لیےیہ اقدامات اہم ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل