Loading
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی موت پر نیٹو، اسرائیل اور یوکرین سمیت متعدد بین الاقوامی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے اور کئی نیٹو اتحادی ممالک کے رہنماؤں نے گراہم کو ٹرانس اٹلانٹک تعلقات اور نیٹو کے مضبوط حامی کے طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اسرائیل نے اپنے عظیم ترین دوستوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے، امریکا نے ایک عظیم محبِ وطن کو، اور میں نے ایک قریبی دوست کو۔
انہوں نے کہا کہ گراہم اسرائیل اور امریکا کی سلامتی کو ایک دوسرے سے جڑا ہوا سمجھتے تھے اور دونوں ممالک کے تعلقات کے مضبوط حامی تھے۔
اسرائیلی صدر، وزیر دفاع اور وزیر خارجہ نے بھی تعزیتی پیغامات جاری کیے۔
یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے کہا کہ لنڈسے گراہم آزادی کے سچے محافظ تھے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ روس کے مکمل حملے کے بعد گراہم نے 10 مرتبہ یوکرین کا دورہ کیا اور مشکل ترین حالات میں بھی یوکرین کی حمایت جاری رکھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل