Sunday, July 12, 2026
 

عراقی وزیر اعظم توانائی سے متعلق معاہدوں کیلئے امریکا کا دورہ کریں گے

 



عراقی وزیر اعظم کل بروز پیر توانائی کی تجارت بار بات چیت کیلئے امریکا کا دورہ کریں گے۔ میڈیا رپورتس کے مطابق دورے کا اعلان حکومتی ترجمان حیدر العبودی نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عراقی وزیر اعظم علی الزیدی ایک سرکاری دعوت کے بعد ایک سرکاری وفد کی سربراہی میں پیر کو امریکا جائیں گے۔ العبودی نے کہا کہ دستخط کیے جانے والے معاہدوں میں تیل اور گیس کے شعبے میں مفاہمت کی کئی یادداشتیں شامل ہوں گی کیونکہ عراق مختلف امریکی کمپنیوں کو لانے کی تیاری کر رہا ہے جو تیل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے رفتار فراہم کریں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل