Loading
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے تیسری شادی کے بعد ایک اور اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے حال ہی میں اپنی دیرینہ دوست اور بزنس پارٹنر گوری سپراٹ کے ساتھ سادہ تقریب میں قریبی عزیزوں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔
تازہ اطلاعات کے مطابق عامر خان ممبئی کے علاقے پالی ہل میں ایک منفرد رہائشی منصوبہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں ان کے خاندان کے زیادہ تر افراد ایک ہی عمارت میں رہ سکیں گے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیلا وسٹا اور مرینا اپارٹمنٹس نامی دو ملحقہ رہائشی عمارتوں کو ازسرِ نو تعمیر کیا جائے گا۔ عامر خان پہلے ہی بیلا وسٹا میں کئی اپارٹمنٹس کے مالک ہیں جبکہ نئے منصوبے کے لیے وہ 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان تمام اپارٹمنٹس کو یکجا کر کے ایک بڑی "اسکائی ولا" تعمیر کی جائے گی جس میں خاندان کے افراد کے لیے علیحدہ علیحدہ فلورز مختص ہوں گے۔
بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان کے بیٹے جنید خان کے لیے ایک مکمل منزل رکھی جائے گی جبکہ عامر خان ان کی اہلیہ گوری سپراٹ اور گوری کے بیٹے کے لیے دو منزلیں مخصوص ہوں گی۔
اس کے علاوہ عامر خان اپنی والدہ زینت حسین اور بہنوں نکہت خان اور فرحت خان کے لیے بھی اسی عمارت میں رہائش کا انتظام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد کے لیے بھی اسی منصوبے میں ایک اپارٹمنٹ مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل