Monday, July 13, 2026
 

بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ جاری؛ ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 76 ہو گئی

 



بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ جاری ہے، جس میں مزید 5 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ  ’آپریشن شعبان‘    میں فتنۃ الخوارج کے خلاف علاقے میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی  کارروائیوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجیوں کوجہنم واصل  کردیا گیا ہے، جس کےبعد آپریشن شعبان میں جہنم واصل  ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد  76 ہو گئی ہے۔ فورسز آپریشن   بلوچستان میں آپریشن شعبان فورسز کے مشترکہ آپریشن میں دہشتگردوں کیخلاف کامیابی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ 'آپریشن شعبان' کامیابی سے جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں مزید 5 خوارجی ہلاک ہو گئے، جس کے بعد اب تک ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 114 تک پہنچ گئی ہے۔ ???? آپریشن شعبان فورسز کی مشترکہ بڑی کارروائی ???? 5 مزید ہلاک تازہ ترین زمینی و فضائی کارروائی ???? 76 دہشت گرد صرف آپریشن شعبان میں ہلاک ????????‍♂️ 114 مجموعی ہلاکتیں 5 جولائی سے اب تک کی تعداد ???? مشترکہ فورسز پاک فوج، ایف سی اور پولیس شامل ???? محسن نقوی وزیر داخلہ کا فورسز کو خراج تحسین ???????? فتنۃ الہندوستان دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہدف ???? جنگ جاری رہے گی آخری دہشت گرد کے خاتمے تک عزم express.pk ایکسپریس نیوز انٹرایکٹیو انفارمیشن سسٹم سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر114 خوارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن شعبان پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ​پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 5 مزید خوارجیوں کی ہلاکت پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے  ​دہشت گردوں کے خلاف مؤثر زمینی اور فضائی کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ ​وطنِ عزیز سے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ ​بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے عبرت کا نشان بن رہے ہیں۔ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اب تک 114 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری فورسز انتہائی متحرک، پروفیشنل اور الرٹ ہیں۔ بلوچستان کی دھرتی پر خون بہانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل