Loading
ایران کی فوج نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمُز میں مداخلت کر کے توانائی کی ترسیل کی سیکیورٹی کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔
تہران سے جاری ہونے والے بیان میں خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے خطے میں موجود کچھ ممالک کے تعاون نے تنازع کے پھیلاؤ کے خطرات میں اضافہ کیا ہے۔
ایران کی افواج نے امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی کوشش کرنے پر خبردار کیا ہے اور واشنگٹن کا ساتھ دینے والوں کے خلاف حملوں کی دھمکی دی ہے۔
ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہُرمُز کے انتظامی معاملات میں امریکا کو مداخلت کی اجازت نہ دیتے ہیں اور نہ دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کا امریکا کے ساتھ کسی قسم کا تعاون ایران کی سالمیت کے خلاف جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا اور جنگ خطے میں موجود تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل