Loading
ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے سبب متاثر ہونے والے ہزاروں گھروں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔
تہران کے ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ منیجمنٹ آرگنازیشن کے مطابق 50 ہزار کے قریب گھروں میں 95 فی صد (جن کو حملے کے نتیجے میں معمولی سے درمیانی نوعیت کا نقصان پہنچا تھا) کی مرمت کر دی گئی ہے۔
ادارے کے مطابق 2135 ایسے گھر جن کو گرایا جانا تھا ان میں بھی تقریباً دو تہائی تعداد کی تعمیر میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 200 کے قریب خانداز ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں جبکہ دیگر 1800 خاندانوں کو ہاؤسنگ ڈپازٹ دیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل