Monday, July 13, 2026
 

ڈاکٹر سحر گل شہہد بینظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ڈیموکریسی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مقرر

 



حکومت سندھ نے نئے قائم ہونے والے شہہد بینظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ فیڈرل ازم میں پہلی بار ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کرتے ہوئے جامعہ کراچی بینظیر چیئر کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سحر گل کو اس ادارے کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سحر گل کی تعیناتی ایکٹ کے تحت 4 سال کے لیے کی گئی ہے لیکن اسامی پر تقرری سے قبل کسی مسابقتی عمل competitive process کے طریقہ کار کو نہیں اپنایا گیا اخبار میں مذکورہ اسامی مشتہر کی گئی اور نا ہی سلیکشن کے لیے کسی تلاش کمیٹی search committee کا سہارا لیا گیا بلکہ براہ راست ہی تقرری کردی گئی۔ حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے اس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے واضح رہے کہ محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ہی سندھ کی تمام سرکاری جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ میں وائس چانسلر اور ایگزیکٹیوو ڈائریکٹر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے۔ ان تقرریوں کی منظوری کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ سے لی جاتی ہے اور اس سے قبل سرچ کمیٹی اشتہار کے ذریعے امیدواروں کے انٹرویوز کرتی ہے اور موزوں امیدواروں کے نام کنٹرولنگ اتھارٹی کو بھجوائے جاتے ہیں جس کے بعد تقرری عمل میں آتی ہے تاہم ڈاکٹر سحر گل کی تقرری براہ راست کردی گئی ہے۔ یاد ریے کہ ماضی میں سن 2018 میں ڈاکٹر سحر گل کو ان کے عہدے کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی شہید بینظیر بھٹو چیئر سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل