Tuesday, July 14, 2026
 

ایبولا وائرس کی نئی ویکسین کے انسانی آزمائشی مراحل شروع

 



آکسفورڈ یونیورسٹی نے ایبولا وائرس کی بُنڈی بُگیو قسم کے خلاف تیار کی گئی نئی ویکسین کے انسانی آزمائشی مراحل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ وائرس اس وقت جمہوریہ کانگو میں شدید تباہی مچا رہا ہے۔ یونیورسٹی کے سائنس دان ابتدائی مرحلے میں برطانیہ میں 18 سے 55 سال عمر کے 50 صحت مند رضاکاروں پر ویکسین کی حفاظت اور مدافعتی ردِعمل کا جائزہ لیں گے۔ ChAdOx1 BDBV نامی یہ ویکسین اسی ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی ہے جسے آکسفورڈ/ایسٹرازینیکا کووڈ-19 ویکسین میں استعمال کیا گیا تھا جس کے باعث ضرورت پڑنے پر اسے چند ہفتوں میں دستیاب کیا جا سکتا ہے۔ ممکنہ ہنگامی استعمال کے پیش نظر اس ویکسین کی 6 لاکھ 20 ہزار خوراکیں پہلے ہی ذخیرہ کی جا چکی ہیں جبکہ آکسفورڈ میں جاری آزمائشی مرحلے کے لیے مزید 4ہزار تحقیقاتی خوراکیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل