Loading
شہر قائد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائرنگ کا پہلا واقعہ چاکیواڑہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق چاکیواڑہ تھانہ کی حدود میں لیاری رنگی واڑہ تلگ لائن میں گولی لگنےسے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے سبب پیش آیا۔زخمی کی شناخت 25 سالہ جلال ولد لعل محمد سے ہوئی۔
زخمی کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
دوسرے واقعے میں سائٹ سپرہائی وے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق سائٹ سپرہائی وے تھانہ کی حدود میں شہباز گوٹھ کے قریب H نمبر 171 سپر ہائی وے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے سبب پیش آیا۔زخمی کی شناخت 42 سالہ منتظر ولدمحمد رمضان سے ہوئی۔زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل