Loading
شہر قائد میں شادمان ٹاون میں رہائشی عمارت کے کمرشل حصہ میں واقع دکان میں کاربائیڈ سلنڈر میں معمولی دھماکہ سناگیا۔
ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں سرفراز کمانڈو نے بتایا کہ شادمان میں واقع ایک رہائشی عمارت کے گروانڈ فلور پر واقع گاڑیوں کی ڈینٹینگ کی دوکان میں کاربائیڈ سلنڈر میں معمولی دھماکہ سنا گیا۔
دھماکہ کی آواز سن کر مکین باہر نکل آئے۔ واقعہ کی اطلاع ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس واقعہ کی مذید تحقیقات کررہی یے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل