Tuesday, July 14, 2026
 

آزاد کشمیر کے عوام نے انتشاری کمیٹی کی معصوم بچوں کو گمراہ کرنے کی مذموم سازش کو مسترد کردیا

 



آزاد کشمیر کے عوام نے انتشاری کمیٹی کی جانب سے معصوم بچوں کوگمراہ کرنے کی مذموم سازش کو مسترد کردیا۔ شریوں کا کہنا ہے کہ انتشاری کمیٹی تمام ہتھکنڈے ناکام ہونے کے بعد معصوم طلبہ وطالبات کواپنے احتجاج کا ایندھن بنانے پر اترآئی ہے۔  آزاد جموں وکشمیر کے عوام نے معصوم بچوں، طلباء اورخواتین کو انسانی ڈھال بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم انتشاری کمیٹی ریاست مخالف بیانیہ کے فروغ کیلئے بچوں اورخواتین کو بطور ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے طلبہ وطالبات کوبطورایندھن استعمال کرنے کومکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، انتشاری کمیٹی نے معصوم بچوں کے ہاتھوں میں پتھر اور ڈنڈے تھما دیے اور پُرامن ریاست کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔  شہریوں کا کہنا تھا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیر کی روایات مسخ کو  کرنے کی کوشش ہے۔ ماہرین کے مطابق تمام تراوچھے ہتھکنڈے کی ناکامی اورعوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد انتشاری کمیٹی  معصوم بچوں اورطلباو طالبات کو بطورشیلڈ استعمال کرنا چاہتی ہے، کالعدم کمیٹی اپنے بیرونی سرپرستوں کی ایما پر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے بچوں کے روشن مستقبل کو نقصان پہنچانے کی منظم کوششوں میں مصروف ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل