Tuesday, July 14, 2026
 

ماجد ستی قتل کیس؛ مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا، کمرہ عدالت سے گرفتار

 



ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماجد ستی قتل کیس میں مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صافی نے فیصلہ سنایا، فرخ کھوکھر کو کمرہ عدالت سے گرفتار ہتھکڑیاں لگا دی گئیں۔ عدالت نے سخت ترین سیکیورٹی حصار میں فرخ کھوکھر کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا، شہر کی مشہور شخصیت راجہ کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کو سزا کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان پر ماجد ستی کو 23 اگست 2022 کو بے دردی سے قتل کرنے کا الزام ہے، تھانہ صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ فرخ کھوکھر پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہوگئے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل