Tuesday, July 14, 2026
 

ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی

 



جنوبی افریقا نے پاکستان کو ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقا نے کامیابی کے لیے ملنے والا 104 رنز کا ہدف 16 اوورز میں 6 وکٹیں کھو کر حاصل  کر لیا۔  پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے فلڈ لائٹ مقابلے میں منگل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پر کھیلئے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت نہیں ہوا۔ پاکستان کو ابتدائی دو اوورز میں صفر اسکور پر تین وکٹوں سے ہاتھ دھونا پڑا، پہلے اوور کی دوسری گیند پر اوپنر رویل خان جنوبی افریقا  کی بولر میاں کی گیند پر ان ہی کو کیچ دے بیٹھیں، اسی اوور کی آخری گیند پر رحیمہ سید بھی کوئی رن بنائے بغیر بولڈ ہو گئیں۔ دوسرے اوور کی دوسری گیند پر اوپنر کومل خان ایشلیگ کا شکار بن گئیں۔ پاکستان کا چوتھا نقصان 15 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 61 رنز کے مجموعی اسکور پرر زوفشاں ایاز کے آؤٹ ہونے پر ہوا۔ زوفشاں نے 40 گیندوں پر 30 رنز بنائے جن میں 4 چوکے کے بھی شامل تھے۔ وہ ملیسا کا شکار بنیں۔ 82 رنز پر اقصیٰ حبیب بھی 38 رنز جوڑ کر ایشلیگ کا شکار بن گئیں۔ انہوں نے 50 گیندوں کا سامنا کیا اور 6 چوکے لگائے۔ اننگ کے آخری اوور کی آخری گیند پر ایشلیگ نے کپتان فضا فیاض کی وکٹ اپنے نام کرلی۔ فضا ریاض نے 14 گیندوں پر 14 رنز بنائے شہر بانو 8 گیندوں پر 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ شہر بانو نے دو چوکے اور اننگ کا واحد چھکا بھی لگایا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایشلیگ نے 15 رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ میاں نے 21 رنز دے کر2 اور ملیسا نے 17 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میزبان ٹیم کی قیادت فضا فیاض کر رہی ہیں۔ لیفٹ آرم آف اسپنر ماہم نزاکت نے پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا۔ سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل