Loading
خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کے معاملے پر اس نوعیت کا بیان دینا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور ذمہ دار سیاسی قیادت کو شہدا کے بارے میں محتاط طرز گفتگو اختیار کرنا چاہیے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پوری قوم کا سرمایہ ہیں، اس لیے ان کے بارے میں کسی بھی قسم کا غیر محتاط بیان مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں شہدا کے لواحقین کو زمین کی فراہمی کے فیصلے میں اس وقت کی حکومت کے ذمہ داران سمیت مولانا فضل الرحمان کے نمائندے بھی شامل تھے، اس لیے اس معاملے کو متنازع بنانے کی کوشش درست نہیں ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہدا کے لیے زمین کی فراہمی یا ان کی مالی معاونت کو تنقید کا نشانہ بنانا ان عظیم قربانیوں کی قدر کم کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کی فلاح و بہبود ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جانا چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل