Tuesday, July 14, 2026
 

متوقع آئی فون 20 سے متعلق نئی اطلاعات سامنے آگئیں

 



ایپل کے متوقع آئی فون 20 کے بارے میں نئی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق کمپنی 2027 میں متعارف کرائے جانے والے اس ماڈل کے لیے دوبارہ شیشے پر مبنی ڈیزائن اپنانے پر غور کر رہی ہے۔ چینی ٹیک لیکر فکسڈ فوکس ڈجیٹل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون 20 کی تیاری کے لیے ایک پروڈکشن سائٹ کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے اور وہاں جلد پرزوں کی تیاری کے لیے مشینری نصب کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق بریل کرسٹل کو اس منصوبے کا مرکزی سپلائر قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بی وائے ڈی اور لینس ٹیکنالوجی بھی ممکنہ طور پر اس عمل میں شریک ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ نئی مشینری نصب کرنے کے بجائے پہلے شیشے کی پشت والے آئی فون پرو ماڈلز کی تیاری میں استعمال ہونے والا کچھ پرانا سازوسامان دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سپلائرز زیادہ تر آئی فون کے بیرونی شیشے اور باڈی سے متعلق پرزے تیار کرتے ہیں جبکہ اس سے قبل سامنے آنے والی رپورٹس میں سام سنگ ڈِسپلے اور ایل جی ڈسپلے کو آئی فون 20 کی متوقع خم دار اسکرین کی تیاری سے جوڑا گیا تھا۔ تاہم، ایپل نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، اس لیے یہ تمام اطلاعات فی الحال غیر مصدقہ رپورٹس اور لیکس پر مبنی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل