Tuesday, July 14, 2026
 

کویت میں صرف امریکی فوجی تنصیبات اور جہاز کو نشانہ بنایا؛ ایرانی فوج

 



ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں کویت میں واقع متعدد امریکی فوجی تنصیبات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت میں امریکی فوج کے مواصلاتی نظام، ایندھن کے ذخائر، پیٹریاٹ دفاعی نظام، کنٹرول ٹاور، گولہ بارود کے گودام اور ایک امریکی بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خلیج میں موجود ایک امریکی بحری جہاز پر بھی کروز میزائل داغے گئے۔ یہ کارروائی امریکی حملے کے جواب میں کی گئی۔ ایرانی فوج کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا نے دوبارہ حملے کیے تو ایران بھی جوابی حملے جاری رکھے گا۔ دوسری جانب کویت کا کہنا ہے کہ اپنی فضائی حدود میں دشمن کے فضائی حملوں کو دفاعی فضائی نظام نے سراغ لگاکر تباہ کردیا۔ بعد ازاں ملک کے ایک امریکی فوجی اڈے کے قریب دھماکے کی آوازیں بھی سنی گئیں تاہم کویتی حکومت نے نقصان یا جانی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ نے حالیہ دنوں میں ایران کے مختلف فوجی اہداف پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل