Tuesday, July 14, 2026
 

ایران کے نیوی جہاز پر حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے؛ کویت کی تصدیق

 



ایران نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے ہیں جس میں ایک بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے حملوں میں کویتی بحریہ کا ایک جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بیان میں مزید کہ اگیا ہے کہ بحری جہاز پر حملے میں 4 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوگئے جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران سے ایک بیلسٹک میزائل، 5 کروز میزائل اور 33 ڈرون داغے گئے تھے لیکن کویتی فضائی دفاعی نظام نے تمام میزائلوں اور ڈرونز کو راستے میں ہی تباہ کر دیا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ائیران کے حملوں کا رخ صرف فوجی اہداف تک محدود نہیں تھا بلکہ شہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ میزائلوں اور ڈرونز کا ملبہ اور دھاتی ٹکڑے ملک کے مختلف علاقوں میں گرے جس سے متعدد مقامات پر مادی نقصان ہوا تاہم شہری ہلاکتوں کی اطلاع نہیں ملی۔ ایران نے دعویٰ کیا کہ اس نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں اس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل