Loading
کراچی کے علاقے نیشنل ہائی وے منزل پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، متوفی کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی کی شناخت 16 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شدید زخمی 16 سالہ رحمان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا صدر کے قریب بلندی سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ نجی اسپتال کی عمارت سے کام کے دوران بلندی سے گرنے کے باعث پیش آیا ہے اور متوفی کی شناخت 55 سالہ عامر کے نام سے ہوئی تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل