Loading
ایران نے مفاہمتی یادداشت کے غیر مؤثر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران اب امریکا کے ساتھ طے شدہ مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کا پابند نہیں رہا۔
انھوں نے صدر ٹرمپ کے بیان کا خوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا نے نہ صرف مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی بلکہ اسے مکمل طور پر ختم کر دیا۔
نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ معاہدے کی کسی ایک شق پر بھی عمل نہ ہونا پورے مفاہمتی یادداشت کو ختم کرنے کے لیے کافی تھا جبکہ امریکا نے تو اپنی تمام ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایسی صورتحال میں اب ایران پر بھی اس مفاہمتی یادداشت کی پابندی لازم نہیں رہی۔ اپنے قومی مفادات کے مطابق فیصلے کریں گے۔
واضح رہے کہ کچھ دنوں کی جنگ بندی کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان ایک بار پھر جنگ جاری ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل