Wednesday, July 15, 2026
 

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج بھی بارش کا امکان

 



خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم چند اضلاع بارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، تورغر، بٹگرام اور مانسہرہ، میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا مکان ہے۔ ایبٹ آباد، کرم اور وزیرستان کے اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 40، پشاور، تخت بھائی اور پٹن میں 39 ریکارڈ کیا گیا۔ چترال، دیر، تیمرگرہ اور دروش میں 37، کالام میں 28 اور مالم جبہ میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل