Loading
پاکستان میں گڈانی شپ یارڈ پر 8 سال بعد شپ ری سائیکلنگ کا عمل دوبارہ شروع، 7 جہاز ری سائیکلنگ کیلئے لنگرانداز ہوگئے۔
میری ٹائم ٹاسک فورس میں شامل این ایل سی اور دیگر اداروں کی کاوشوں سے گڈانی میں شپ ری سائیکلنگ کا آغاز دوبارہ ممکن ہوا اور 8 سال بعد گڈانی شپ یارڈ پر سات جہاز شپ ری سائیکلنگ کیلئے لنگرانداز ہو گئے ہیں۔
شپ ری سائیکلنگ صنعت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے، وفاقی حکومت نے شپ ری سائیکلنگ کو باضابطہ صنعتی درجہ دے دیا ہے، شپ ری سائیکلنگ یارڈز کی جدید کاری آئی ایم او (IMO) کے اصولوں کے مطابق جاری ہے۔
گڈانی کے 16 میں سے 9 شپ ری سائیکلنگ یارڈز ہانگ کانگ کنونشن کے مطابق اپ گریڈ کیے جا چکے ہیں، باقی 7 شپ ری سائیکلنگ یارڈز معائنے کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، حکومت گڈانی میں جدید ٹریٹمنٹ، اسٹوریج اور ڈسپوزل سہولت بھی قائم کرے گی، نئی سہولت سے ساحلی ماحول اور سمندری حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
ہر ری سائیکل ہونے والا جہاز قومی معیشت میں تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ کرے گا، مکمل فعال ہونے پر گڈانی ملک کی اسٹیل اسکریپ کی 30 فیصد ضرورت پوری کرے گا۔
شپ ری سائیکلنگ صنعت کی بحالی پاکستان کی سمندری معیشت اور صنعتی ترقی کیلئے خوش آئند پیش رفت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل