Loading
کامرہ کے قریب نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر کو ڈمپر نے کچل دیا۔
ڈمپر کے کچلے جانے پر سب انسپکٹر جاوید شنواری شہید ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوٹی پر متعین سب انسپکٹر کو ڈمپر کچل رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور جان بوجھ کر ایسا کر رہا ہے۔
حادثے کے بعد موٹر پولیس اہلکاروں کو ڈمپر کے پیچھے بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ گرے ہوئے سب انسپکٹر کے قریب ایک مزید ڈمپر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل