Loading
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں رجب بٹ کی جانب سے مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تاہم وہ خود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
دورانِ سماعت عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کے کلائنٹ کا مقدمہ ٹرائل کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، پھر آپ یہاں کیوں آئے ہیں؟ اگر ملزم ضمانت پر ہے تو اسے متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔
پراسیکیوشن کے مطابق رجب بٹ کے خلاف حیدری مارکیٹ تھانے میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے، جو ایڈووکیٹ ریاض سولنگی کی مدعیت میں قائم کیا گیا تھا۔
اب رجب بٹ کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل