Wednesday, July 15, 2026
 

سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز کمی کے بعد اضافہ

 



عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 026 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے سے 4لاکھ25ہزار 036روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 771روپے بڑھ کر 3لاکھ 64ہزار 399روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6ہزار 289روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 391روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل