Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران مجموعی طور پر پانچ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 5 کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ایک اور کارروائی جہانگیر آباد ندی کنارے کے قریب کی گئی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سی ویو کے قریب بھی مبینہ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔
سی ویو میں مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت رحمت اور سعید الرحمان کے ناموں سے کرلی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی شناخت اور ان کے جرائم کے ریکارڈ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تمام واقعات کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل