Friday, July 17, 2026
 

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

 



شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 کی گلی نمبر 3 میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی شخص کی شناخت 30 سالہ کاشف علی کے نام سے ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل