Friday, July 17, 2026
 

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی سلور میٹ مقابلوں میں مایوس کن کارکردگی

 



پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سپٹیزن ورلڈ اتھلیٹکس سلور میٹ کے جیولین تھرو ایونٹ میں بڑی تھرو کرنے میں ناکام رہے اور نویں پوزیشن حاصل کی۔ ارشد ندیم نے مقابلے کے دوران چھ تھروز کیں جن میں سے دو فاؤل قرار پائیں جبکہ ان کی بہترین تھرو 78.47 میٹر رہی۔ وہ اس کارکردگی کے باعث ٹاپ پوزیشنز میں جگہ نہ بنا سکے۔ جرمنی کے جولین ویبر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87.04 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ارشد ندیم اب اپنی تمام تر توجہ کامن ویلتھ گیمز پر مرکوز کریں گے جہاں وہ جیولین تھرو میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو کا فائنل یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل