Loading
بوریوالہ میں سلینڈر دھماکے کے زخمیوں میں سے 10 افراد کو علاج کے لیے نشتر اسپتال ملتان کے شعبہ ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان نے رات گئے شعبہ ایمرجنسی کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔
انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو متاثرہ افراد کو بلا تعطل اور مفت علاج کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق نشتر ایمرجنسی میں منتقل کیے گئے تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
نشتر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے علاج کے لیے تمام ضروری طبی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور مریضوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل