Loading
بند روڈ کے قریب پل عبور کرتے ہوئے دو کمسن بچے دریائے راوی میں گر گئے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تین بچے بند روڈ کے قریب پل عبور کر رہے تھے کہ اس دوران دو بچے پھسل کر تیز بہاؤ والے دریائے راوی میں جا گرے.
جبکہ تیسرا بچہ محفوظ رہا اور اسی کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے والے دونوں بچوں کی عمریں 9 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔
دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہونے کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم ریسکیو ٹیمیں بچوں کی تلاش کے لیے مسلسل کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل